سعودی عرب کے علاقے ینبع اور املج میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ جمعہ سے اتوار تک تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجن میں بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔
موسمیات کے قومی مرکز اور شہری دفاع نے اس حوالے سے شہریوں اور غیرملکیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔