Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی نے دوہزار 800 ٹن امداد غزہ پہنچا دی، مزید 60 ٹرک داخلے کے منتظر

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے غزہ کے جنوب میں رفح شہر میں متاثرین کے ایک کیمپ میں  بنیادی غذائی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی معمول یک تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی کا کہنا ہے کہ ’دو ہزار 800 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا گیا ہے جبکہ تقریبا 60 ٹرک رفح کراسنگ پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ’مصر کی پورٹ سعید پر 250 کنٹینرز موجود ہیں جو طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد مصری شہر العریش سے رفح کراسنگ لائے جائیں گے‘۔
انہوں نے بتایا ’امدادی سامان میں فوڈ پیکٹ شامل ہیں۔ ایک پیکٹ میں 70 کلو گرام غذائی اشیا موجود ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک فوڈ پیکٹ چھ سے سات افراد پر مشتمل خاندان کے لیے ایک ماہ کے لیے کافی ہے‘۔
’طبی سامان بھی فلسطینی ہلال احمر کے ذریعے غزہ لایا گیا ہے جو  ہسپتالوں میں تقسیم کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: