Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات، سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ

تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعے کو لندن میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
 برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزارت دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
قبل ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی تعاون کے امکانات کا جائزہ اور اس فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔

شیئر: