Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹِک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

صندل خٹک نے کہا کہ کرک کی نمائندگی کے لیے مخصوص نشست کے لیے اپلائی کیا ہے(فوٹو: سکرین گریب)
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صندل خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کرک کے مسائل بالخصوص یہاں کی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے آ رہی ہوں۔
آپ کس سیاسی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہی ہیں؟ صندل خٹک نے کسی بھی جماعت کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ دنوں میں آپ کو پتہ چل جائے گا۔
صندل خٹک نے تصدیق کی انہوں نے کرک کی نمائندگی کے لیے مخصوص نشست کے لیے اپلائی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے میں ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کروں گی۔‘

شیئر: