Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قطر میں سرحدی چوکیوں پر آمد ورفت آسان بنانے کے ورک پلان پر دستخط

قطری وزیر داخلہ پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پیر کو ریاض میں قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ملاقات کی ہے۔
 خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بری سرحدی چوکیوں سلوی اور ابو سمرہ پر مسافروں کی آمد ورفت کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ایک ورک پلان پر بھی دستخط کیے۔
 قبل ازیں قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن آل ثانی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور سعودی عرب میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ بھی موجود تھے۔

شیئر: