Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ امارات کا امن روڈ میپ سے متعلق اعلان کا خیرمقدم

اقوام متحدہ، سعودی عرب اور سلطنت عمان کی کوششوں کی تعریف کی گئی (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈ برگ کے امن روڈ میپ کے حوالے سے اعلان کا  خیرمقدم کیا ہے۔
امارات نے امید ظاہر کی کہ’ جلد ہی اس معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اوراس پر دستخط کیے جائیں گے‘۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام  کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمنی بحران کا پائیدار سیاسی حل تلاش کرنے میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی ایلچی، سعودی عرب اور سلطنت عمان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کوششوں کا مقصد یمن اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔
وزارت خارجہ نے یمن میں سیاسی حل تلاش کرنے کی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ کےلیے امارات کے عزم کو دہرایا جو سلامتی، ترقی اور استحکام کےلیے یمنی عوام کی امنگوں کو پورا  کرے۔
بیان میں امارات یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، ترقی اور خوشحالی کےلیے ان کی جائز خواہشات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
’یہ خطے کے عوام کے مفادات کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے‘۔

شیئر: