سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک مصری شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر وڈیو میں ملزم کو ایک لڑکی کو اس وقت ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ اسے گاڑی میں لے جا رہا تھا۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مصری شہری ڈرائیور ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی چلانے کے دوران پیچھے بیٹھی لڑکی کی سیٹ پر مسلسل ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔