Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم سٹی کا نیا رہائشی منصوبہ ’نورلانا‘

پولو گراؤنڈ اور ساحلی تفریح کا بھی خصوصی بندوبست ہوگا (فوٹو، ایس پی اے)
نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ خلیج عقبہ کے ساحلی مقام پر نیا اور جدید طرز کا رہائشی منصوبہ ’نور لانا ‘ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مجوزہ منصوبے میں 3 ہزار سے زائد افراد کو اعلی معیار کی جدید ترین رہائشی سہولت فراہم کی جائے گی۔
نورلانا منصوبے کے تحت ساحل پر 711 لکژری فلیٹس اور بنگلے تعمیر کیے جائیں گے ۔ مجوزہ رہائشی منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
مجوزہ منصوبے میں اسپورٹس کا بھی بھرپور بندوبست کیا جائے گا جس کے تحت ایک 18 ہولز کا گولف کورٹ اور پولو گراونڈ کے لیے عالمی معیار کی واٹراسپورٹس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
نورلانا رہائشی منصوبہ کے تحت ساحل پر کشتی رانی کے لیے خصوصی ڈیک بھی بنایا جائے گا جہاں انواع و اقسام کی موٹربوٹس ہوں گی جن سے وہاں رہنے والے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ساحلی تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جو عصر حاضر کے تمام تقاضوں سے مزین ہوں گے۔
تفریحی مقامات پر کیفے اور عالمی شہرت یافتہ ریسٹورانٹس کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

شیئر: