ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے ایک اور اعزاز
ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ملین تک پہنچ چکی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایئرپورٹ کونسل اننٹرنیشنل( اے سی آئی) کی جانب سے لیول تھری کسٹمر ایکسپرینس ایکریڈیشن سے نوازا گیا ہے۔
ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے مطابق ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ عالمی ادارے کے ایئرپورٹ کسٹمرایکسپرینس ایکریڈیٹشن پرو گرام کا حصہ ہے اور اس نے سال کے آغاز میں لیول ٹو کیٹیگری حاصل کیا تھا۔
ایئرپورٹ کونسل اننٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق لیول ٹو کا مطلب ہے ایئرپورٹ کے پاس کسٹمر تجربے کا پروفیشن ٹیم کے زیر انتظام ایک واضح منصوبہ ہے جبکہ لیول تھری سے مراد ہے کہ اس نے زیادہ جدید حکمت عملی پرعمل درآمد کیا ہے۔
سرٹیفکیٹ ان ایئرپورٹس کو دیے جا رہے ہیں جو خدمت کے معیار کے ایشوز مسافروں کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔ ان کے سفر کے تجربے کو ترقی دینے اور بہتر بنانے کےلیے کام کرتے ہیں۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 17 نومبر 1983 کو کیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ کی تعمیر میں 5 برس کا عرصہ لگا جس پر گیارہ ارب ریال کی لاگت آئی تھی۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
سکائی ٹریکس کی درجہ بندی کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2019 کے دوران 131 ویں نمبر پر تھا جبکہ 2023 میں اسے دنیا کے سو بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں 27 ویں پوزیشن حاصل ہوگئی۔
2022 کے دوران مشرق وسطی کے دس بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں اس کا نمبر تیسرا رہا۔