Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، نو افراد کو بچا لیا گیا

آتشزدگی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ شہری دفاع)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں محکہ شہری دفاع نے ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ عمارت میں موجود نو افراد کو بچا لیا گیا۔
محکمہ شہری دفاع نے آفیشنل ایکس اکاونٹ پرعمارت میں آگ بجھانے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
آتشزدگی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’تمام گھروں اور اداروں میں دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات لگائیں تاکہ قبل از وقت بڑے خطرے سے بچا جاسکے‘۔

شیئر: