اونٹنی جس کی قیمت 30 ملین ریال لگی مگر مالک نے فروخت نہیں کیا
کیمل فیسٹول میں آنے والے وزیٹرز حنوط شدہ اونٹی کی تصاویر بناتے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)
ریاض میں منعقدہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں سعودی عرب کی سب سے مہنگی حنوط شدہ ’خزامہ‘ نامی اونٹنی رکھی گئی ہے۔
کیمل فیسٹول میں آنے والے شائقین حنوط شدہ اونٹی کی تصاویر بناتے ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق ’خزامہ‘ اونٹنی انتہائی نادر نسل سے تعلق رکھتی تھی۔
متعدد برسوں تک ’خزامہ ‘مملکت کی خوبصورت ترین اونٹنی کا اعزاز حاصل رہا۔
ایک نمائش میں اس کی 30 ملین ریال قیمت لگی مگر مالک نے اسے فروخت نہیں کیا تھا۔
مملکت کی خوبصورت ترین اونٹنی سال 2018 میں ہلاک ہو گئی تھی جسے اونٹ کلب کی انتظامیہ نے حنوط کرکے اسے کلب میں آنے والوں کے لیے رکھ دیا۔
اونٹنی کی خوبصورتی اور اس کے بارے میں معلومات بھی اس پویلین میں رکھی گئی ہیں تاکہ شائقین اس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔