Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کی سعودی عرب کے سفارتکار سے ملاقات

ملاقات میں تعاون کا جائزہ اور اہم ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیظ نے قاہرہ میں عرب لیگ میں مملکت کے مستقل نمائندے عبدالعزیز بن عبداللہ المطر سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اورعرب لیگ میں تعاون کا جائزہ اور اہم ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ عرب پارلیمنٹ نے  فلسطینیوں کو غزہ سے جبرا بے دخل کرنے کی ہر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ 
’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب پارلیمنٹ  کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ 1967 کے المیے کا منظرنامہ دہرائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
’غزہ فلسطینی سرزمین ہے اورمکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا‘۔ 

شیئر: