Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ماہ کے دوران مکہ ریجن کے سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ 

سبزے زاروں کا رقبہ ریجن  کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سبزہ زاروں کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مکہ  مکرمہ ریجن میں سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’اگست 2023 سے دسمبر 2023 تک متواتر بارش  کے باعث سبزے میں اضافہ ہوا۔ بعض مقامات پر 200 ملی میٹر تک بارش ہوئی‘۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ ریموٹ سینس ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگست 2023 کے دوران مکہ مکرمہ میں سبزے زاروں کا رقبہ 3.529.4 مربع کلومیٹر تھا جو ریجن  کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے‘۔ 
دسمبر 2023 کے دوران  سرسبز ریجن کے کل رقبے کا 17.1 فیصد ہوگیا۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا  کہ بحیرہ احمر کے ساحل کے بالمقابل بالائی علاقوں اور کوہستانوں میں سبزہ خاص طور پر زیادہ ہوا۔ 
مکہ مکرمہ، طائف، اللیث، الجموم، الکامل اور خلیص کے علاقے متواتر بارش کے باعث سرسبز ہوگئے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن مملکت کی فاریسٹیشن کی حقیقت کا جائزہ لینے، اس کی مستقبل کی ضروریات کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ فیلڈ سروے اور قواعد کو نافذ کرنے کے لیے میکانزم تیار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ قومی مرکز درخت لگانے، بیج پھیلانے، پودوں کی جگہوں کی حفاظت اور ان پر قابو پانے، تباہ شدہ جگہوں کی بحالی، تجاوزات کا پتہ لگانے، درختوں کی کٹائی کا مقابلہ کرنے، جنگلات اور قومی پارکوں کی حفاظت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پودوں کے احاطہ کو بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میں منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔
سعودی گرین انیشیٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو دونوں کا مقصد پورے خطے میں مجموعی طور پر 50 بلین درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے۔

شیئر: