Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: قطری ایئرلائن کا دفتر بند، مسافر پریشان

ریاض: قطری ایئرلائن نے اپنے گاہکوں کو بے یار ومدد گار چھوڑ کر ریاض میں اپنے دفتر بند کردیا۔ سعودی عرب میں قطری ایئر لائن پر پابندی کے بعد ہزاروں مسافر ٹکٹ واپس کرنے کے لئے پریشان ہیں جبکہ ایئرلائن کا دفتر صبح سے بند پڑا ہے۔واضح رہے کہ پابندی کے بعد قطری ایئرلائن کی طرف سے مسافروں کو پیغام موصول ہوا جس میں ہدایت کی گئی کہ مسافر ٹکٹ واپس کرنے ایئرلائن کے دفتر سے رجوع کریں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: