Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفیر کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ’مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر گفتگو‘

امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
پیر کو پاکستان میں امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’اس ملاقات کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شمولیت پر مبنی انتخابات کی اہمیت سمیت موجودہ سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔‘
بیان کے مطابق یہ ملاقات ’ڈونلڈ بلوم کی یہ میٹنگ پاکستان کے سیاسی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔‘ امریکی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق ’ملاقات کے دوران فریقین نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق روابط کی اہمیت اور یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک میں پیش رفت کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔‘
اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب آج (پیر کو) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے بھی ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں شہباز شریف اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

شیئر: