Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی دستکار کا ریاض سیزن میں شرکت کا خواب پورا ہوگیا

 مٹی کے برتن اور آرائشی اشیا کی تیاری ٹیم ورک چاہتی ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
مراکشی دستکار کا ریاض سیزن میں شرکت کا خواب پورا ہوگیا۔ 
العربیہ چینل کے مطابق پکی مٹی سے برتن اور آرائشی اشیا تیار کرنے والے مراکشی شہری نے بتایا’ وہ ریاض سیزن میں شرکت کے لیے کافی عرصے سے کوشاں رہے۔‘  
 ’مٹی کے برتن اور آرائشی اشیا کی تیاری ٹیم ورک چاہتی ہے۔ ٹیم کے ہر فرد کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔‘ 
مراکشی دستکار نے کہا ’انہیں اپنا یہ پیشہ عزیز ہے۔ اس سے لگاؤ ہی نے کامیابی کا جذبہ اور حوصلہ دیا۔‘
’ وہ مراکشی ثقافت کو متعارف کرانے اور مٹی کے برتنوں کی نمائش کے لیے متعدد پروگراموں میں شریک ہوچکے ہیں۔‘ 
ان کا کہنا تھا ’انہیں ریاض سیزن کے انتظامات اور وزیٹرز کا جذبہ متاثر کیے ہوئے ہے۔ ریاض سیزن بلاشبہ ثقافتوں کے تبادلے کا بہترین موقع ہے۔ ‘
مراکشی ہنرمند نے بتایا ’مٹی کے برتنوں کی تیاری کے ہنر کی شروعات بائیس برس قبل کی تھی۔ اس دوران ایسے دوست ملے جنہوں نے ریاض سیزن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس وقت سے اپنی مصنوعات کے ساتھ ریاض سیزن میں شرکت کی خواہش تھی۔‘

شیئر: