جدہ(ندیم آغا) پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے جدہ کے علاقہ العزیزیہ میں خواتین کے ملبوسات کی ایک نئی دکان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب میں دکان کے ذمہ دار محمود حبیب کی جانب سے خصوصی انعامات کے طور پر خواتین کے سوٹ خصوصی قیمت پر دینے کا اعلان کیا۔ کمرشل قونصلر شہزاد احمد بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری اکرم اور دیگر نے محمود حبیب کو مبارکباد پیش کی۔ قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جدہ میں کسی دکان کا افتتاح کرنے کا میرا پہلا اتفاق ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی ہر خوشی کے موقع پر ہم ان کے ساتھ ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ننھے بچوں اسامہ محمود اور انس محمود نے بھی شرکت کی۔