پنجاب سے مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدواروں کا اعلان
پنجاب سے مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدواروں کا اعلان
بدھ 10 جنوری 2024 23:01
رائے شاہنواز -اردو نیوز، لاہور
مسلم لیگ ن نے طویل مشاورت اور غوروخوض کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے بیشتر حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بدھ کی رات کیا۔
مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔
اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 49 سے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 سے ملک سہیل خان اور این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
این اے 52 سے راجا جاوید اخلاص، این اے 53 سے قمرالاسلام راجا، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 53 سے حنیف عباسی جبکہ این اے 57 سے سے دانیال چوہدری مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال اور این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 سے افتخار احمد خان اور پی پی 3 سے حمید اکبر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 4 سے سحر علی خان، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان اور پی پی 6 سے محمد بلال یامین کق مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے راجا صغیر احمد، پی پی 8 سے افتخار احمد، پی پی 9 سے راجا شوکت بھٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
مسلم لیگ ن نے حلقہ پی پی 10 سے چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 سے ملک افتخار احمد کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیا اللہ شاہ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
حلقہ پی پی 17 سے راجا عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان اور پی پی 20 سے سلطان حیدر علی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
حلقہ پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محموداللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلع گجرات میں این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گُل اور این اے 65 سے نصیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
ضلع وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں گی۔
این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے مشاہد رضا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
ضلع سیالکوٹ میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 سے علی زاہد، این اے 73 سے نوشین افتخار، این اے 74 سے رانا شمیم احمد خان کو مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
ضلع نارووال میں این اے 75 سے چوہدری انوارالحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں، پی پی 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 44 سے آصف اقبال، پی پی 45 سے طارق سبحانی، پی پی 47 سے منشااللہ بٹ اور پی پی 48 سے رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے منان خان اور پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک اور پی پی 28 سے شبیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی، پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 سے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 سے میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 سے شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
فیصل آباد کے ضلع چنیوٹ کے حلقہ این اے 93 سے سید محمد رضا بخاری، این اے 94 سے قیصر احمد شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این اے 95 سے آزاد علی تبسم، این اے 97 سے علی گوہر خان اور این اے 98 سے چوہدری محمد شہباز بابر کو مسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کردیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق فیصل آباد ڈویژن سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام اور پی پی 95 سے محمد الیاس کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے حلقہ پی پی 97 سے محمد ثقلین انور سپرا، پی پی 99 سے محمد شعیب ادریس، پی پی 102 سے جعفر علی اور پی پی 103 سے محمد صفدر شاکر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
حلقہ پی پی 104 سے عارف محمود گل، پی پی 105 سے راؤ کاشف رحیم خان، پی پی 107 خالد پرویز گل اور پی پی 108 سے محمد اجمل خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 109 سے چوہدری ظفر اقبال ناگرا، پی پی 111 سے چوہدری فقیر حسین ڈوگر، پی پی 113 سے علی عباس خان، پی پی 114 سے شیخ محمد یوسف کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 سے محمد احمد شہریار، پی پی 117 سے ملک محمد نواز اور پی پی 118 سے شیخ اعجاز احمد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 110 سے مہر حامد رشید، پی پی 112 سے اسرار احمد، پی پی 119 سے عقبہ علی، پی پی 120 سے عبدالقدیرعلوی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121 سے امجد علی، پی پی 121 سے کرنل (ر) محمد یعقوب، پی پی 123 سے نازیہ راحیل، پی پی 124 سے قطب علی شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
حلقہ پی پی 125 سے فیصل صالح حیات، پی پی 126 سے مہر محمد اسلم بھروانہ، پی پی 128 سے خالد محمد، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس، پی پی 131 سے فیصل حیات کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔