امریکہ اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔
قرارداد کے مطابق بحری آمد و رفت اور کمرشل جہازوں کو گزرنے کی آزادی ہونا چاہیے۔
دونوں ملکوں نے قرارداد میں کہا ہے کہ رکن ملکوں کو اپنے جہازوں کو حملوں سے بچانے کا حق حاصل ہے۔
7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں اور اس کے جواب میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے بعد سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی سمندری ٹریفک پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے اہم اتحادی امریکہ نے دسمبر میں بحری ٹریفک کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا تھا، جو کہ تزویراتی لحاظ سے اہم زون ہے جہاں سے عالمی تجارت کا کم از کم 12 فیصد گزرتا ہے۔
قرارداد میں حوثیوں کو ’ہتھیاروں کی فراہمی کی مذمت بھی کی گئی ہے۔‘