Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی ایگزم بینکوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

تجارتی تعلقات اور درآمدات و برآمدات میں سہولتیں مہیا ہوں گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایگزم بینک نے امریکی ایگزم بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں جس کے تحت اقتصادی و ترقیاتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق مفاہمتی یادداشت سے امریکی منڈیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات اور جدید خطوط پر تعاون استوار ہوگا۔ درآمدات و برآمدات میں سہولتیں مہیا ہوں گی۔  
سعودی عرب کی تیل کے ماسوا برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے سلسلے میں کریڈٹ کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ 

دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کی راہ ہموار ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ایگزم بینک کے سی ای او سعد الخلب نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔ مشترکہ اقتصادی مقاصد خصوصا سٹراٹیجک شعبوں کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔‘ 
 امریکی ایگزم بینک کی چیئرپرسن ریٹا جو لوئس نے کہا کہ ’مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔‘ 

شیئر: