Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توے سے زخمی ہونیوالی بچی صحت یاب

ممبئی۔۔۔۔کھانا پکانے کے توے لگنے سے زخمی ہونیوالی بچی کو 2ماہ بعد اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔اس سال مارچ میں کئی منزلہ عمارت سے کسی نے ایک نیچے پھینک دیا تھا جو اس کے سر پرلگا تھا۔ اس وقت لوگوں نے سمجھا تھا کہ یہ بچی اب نہ تو بول سکے گی، چل سکے گی اور نہ ہی کوئی چیز یاد رکھ سکے گی لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل صحت یاب ہے۔ اسپتال سے رخصت ہوتے ہوئے بچی نے ڈاکٹروں اور نرسوں کو دیکھ کر خوشی کااظہار کیا اور انہیں فلائنگ کس بھی دی۔یہ بچی ان میں سے ہر ایک کا نام جانتی تھی۔اس کے والد فیضان نے آنکھوں میں آنسو لئے ہوئے بتایا کہ ہم آج پورا خاندان مل کر روزہ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت 2دن اس کیلئے انتہائی خطرناک تھے۔ یہ اس کا زندہ بچ جانا ہی معجزے سے کم نہیں۔

شیئر: