کلاسک گاڑیوں کے فیسٹول میں سپیشل تھیٹر بھی ہے۔ (فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کی الدوادمی کمشنری میں کلاسک گاڑیوں کا فیسٹول کا ایڈیشن تھری جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کلاسک گاڑیوں کے فیسٹول کا مقصد انواع و اقسام کی قدیم گاڑیوں سے عوام کو متعارف کرانا ہے۔
فیسٹول میں سعودی عرب میں کلاسک گاڑیوں کی درآمد کی تاریخ سے بھی شائقین کو متعارف کرایا جارہا ہے۔
کلاسک گاڑیاں جمع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے محمد النھیو نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ سے 1949 ماڈل کی شیورلیٹ گاڑی خریدی تھی۔ جس کی وہ مینٹنس مرمت کراتے رہتے ہیں۔
2020 کے دوران الدرعیہ فیسٹول ایڈیشن فائیو میں ان کی گاڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خلیج کے عرب ممالک کی 650 گاڑیوں میں میری گاڑی سب سے زیادہ پسندیدہ رہی۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ وہ فیسٹول میں شرکت کے لیے الخرج سے الدوادمی آئے ہیں اور اپنی گاڑی سے ہی 460 کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔
ٹیم 77 کے ممبر عبدالرحمن المسعود کا کہنا ہے کہ وہ فیسٹول میں شرکت کے لیے دمام سے آئے ہیں۔ انہیں کلاسک گاڑیاں پسند ہیں۔
الدوادمی کمشنری کے علاوہ آس پاس کے قریوں کے باشندے بڑی تعداد میں کلاسک گاڑیوں کا میلہ دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔
الدوادمی کللاسک گاڑیوں کے فیسٹول میں پہلی بار روسی خواتین کی میوزک ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔
مختلف شوز بھی کیے جارہے ہیں۔ یہاں قہوہ خانوں، ریستورانوں کے علاوہ مختلف پروگرام پیش کرنے کے لیے سپیشل تھیٹر بھی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں