سینیئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑ دی ہے۔
سوموار کو سامنے آنے والے استعفے کے متن کے مطابق سمیر ملک نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے نام ایک سطری خط میں ن لیگ کی نائب صدارت اور پارٹی رکنیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا،۔
خیال رہے ن لیگ نے سمیرا ملک اور ان کے شوہر کو نہ ہی پارٹی ٹکٹ دیا تھا اور نہ ہی ان کا نام مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ان کے استعفے کے بعد ان کے پاکستان تحریک انصاف اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کی متضاد اطلاعات آ رہی ہیں۔
سمیرا ملک پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر اس وقت سامنے آئی تھی جب فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں وہ قومی اسمبلی میں منتخب ہو کر آئی تھیں۔
اس کے بعد وہ مختلف شعبوں کی وزیر بھی رہیں اور مسلم لیگ قائد اعظم کے علاوہ دیگر جماعتوں میں کردار ادا کرتی رہیں۔