بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ناصر حسین پر دو برس کے لیے تمام طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
‘کرک انفو‘ کے مطابق ناصر حسین پر پابندی -212020 کی ابوظہبی ٹی10 لیگ میں امارات کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
بنگلہ دیشی آل راؤنڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اب سات اپریل 2025 کو ممکن ہو سکے گی۔
حسین ناصر پونے ڈیوِلز فرنچائز کے ساتھ وابستہ ان آٹھ افراد میں شامل تھے جن پر 2023 میں آئی سی سی نے الزام عائد کیا تھا۔
ناصر حسین نے اپنے خلاف تین الزامات کو تسلیم کیا اور پھر انہیں دو برس کی سزا سنائی گئی۔
Bangladesh all-rounder Nasir Hossain is set to serve a two-year ban for Anti-Corruption Code breach https://t.co/9X9tUMdvVw
— ICC (@ICC) January 16, 2024