سعودی عرب میں کانکنی کے شعبے میں 2023 کی تیسری سہ ماہی کے آ خر میں سعودی کارکنان کی شرح 69.5 فیصد ہوگئی۔ کل ملازمین ایک لاکھ 60 ہزار 800 ہیں۔
الاقتصادیہ نےسرکاری اعدادووشمار کے حوالے سے بتایا کانکنی کی اقتصادی سرگرمیوں اور کانوں سے متعلقہ سرگرمیوں سے منسلک سعودیوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 6 جبکہ غیرملکیوں کی تعداد 49 ہزار170 تھی۔
اس شعبے میں ملازم خواتین کی تعداد 9331 ہے۔ ان میں 8568 سعودی اور763 غیرملکی ہیں۔