طائف ..... طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے واضح کیا کہ السنابل پیٹرول اسٹیشن کے قریب اللیث کے جنوب میں 3 گاڑیوں میں تصادم کے باعث 3افراد ہلاک او ر9زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ اللیث اسپتال نے زخمیوں کی مرہم پٹی اورعلاج میں تعاون کیا۔ 4کی حالت نازک ہے۔ 3 کے زخم اوسط درجے کے ہیں۔ 3موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔