مملکت میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 182.95 ریال میں فروخت ہوا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 213.44 ریال رہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی مارکیٹ میں تیزی آنے کے بعد مختلف معیار کے سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔
گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 243.94 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 223.66 ریال رہی ۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام 182.95 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 142.30 ریال رہی۔