Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ اور اقتصاد کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات

جامع ترقی میں سعودی عرب کے کرادار پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے جمعے کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے جامع ترقی میں سعودی عرب کے کرادار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر اقتصاد نے جمعے کو آذربائیجان کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
توانائی اور کانکنی سمیت کئی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصاد ورلڈ اکنامک فورم میں شریک سعودی وفد کا حصہ ہیں۔

شیئر: