Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انسداد دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ روکنے کےلیے سعودی اقدامات مثالی‘

ریاض میں انٹرنیشنل سینٹر برائے انسداد دہشتگردی و فنڈنگ  قائم ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ادارہ ریاستی امن کے ترجمان کرنل ترکی الحربی نے کہا ہے کہ ’انسداد دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کی بیخ کنی کے لیے عالمی سطح پر مملکت کا مثالی تجربہ رہا۔‘ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق کرنل الحربی نے بحرین میں’ بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کا جائزہ ‘ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئےکہا ’سعودی عرب میں مقررہ قوانین کے مطابق ان جرائم سے نمٹا جاتا ہے۔‘ 
انہوں نے کہا’ مملکت ان اولین ممالک میں شامل ہے جہاں دہشتگردی کے خاتمے کے اور اس کے لیے کی جانے والی فنڈنگ کو روکنے کے لیے مثالی قانون سازی کی گئی ہے۔‘ 
کرنل الحربی کا کہنا تھا ’ سعودی عرب نے دہشتگردی کی تباہ کاری کا ادراک کرتے ہوئے اس کی جڑوں کو خشک کرنے اور مکمل طورپر اس کے خاتمے کےلیے فنڈنگ کے ذرائع کو روکنے پرتوجہ دی کیونکہ اس نوعیت کے جرائم کی فنڈنگ سرحدوں سے بالا تر ہوتی ہے۔‘
اس حوالے سے مملکت نے سال 2017 میں ریاض شہر میں انٹرنیشنل سینٹربرائے انسداد دہشتگردی و فنڈنگ  قائم کیا۔ 
انہوں نے واضح کیا’ قومی سلامتی کے ادارے کی مستقل کمیٹی برائے ’انسداد دہشتگردی و فنڈنگ‘ کےلیے امریکی وزارت خزانہ اور جی سی سی کی مشترکہ کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔‘ 

شیئر: