سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں جارجیا کے وزیر خارجہ الیا ڈار کیشویلی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ انہیں مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط دینے اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، جارجیا رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یاددنشت پر دستخط کیے جس کا مقصد مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، جارجیا میں سعودی سفیر سلمان آل شیخ بھی موجود تھے۔