Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سٹی میں 3 سکول 2025 سے قبل کھل جائیں گے

سٹی میں پکوان سکول بھی قائم ہوگا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
شہزادہ محمد بن سلمان سٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈیوڈ ہینری نے کہا ہے کہ ’سٹی میں 3 نئے سکول کھولے جائیں گے۔ 2025 کے اختتام سے قبل ان کا افتتاح کر دیا جائے گا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ہینری نے ریئل سٹیٹ فیوچر فورم کے ایک  مباحثے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مسک فاؤنڈیشن کے سکول عالمی معیار کے ہوں گے۔ تعلیم ہی کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے  سمارٹ سٹیز میں آنے والا انقلاب سائنسی ہوگا‘۔ 
ڈیوڈ ہینری نے کہا کہ ’ولی عہد نے تاکید کی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سٹی  مصنوعی ذہانت پر مبنی سٹی ہو‘۔

مسک فاؤنڈیشن کے ملازمین شہزادہ محمد بن سلمان سمارٹ سٹی منتقل ہوں گے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

سٹی چیئرمین نے کہا کہ ’مسک فاؤنڈیشن کے تمام ملازم شہزادہ محمد بن سلمان سمارٹ سٹی منتقل ہوجائیں گے۔ ان کی تعداد دو ہزار ہے‘۔
ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان سٹی میں چار ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو داخلے دیے جائیں گے۔ سٹی کی آبادی سکولوں کے طلبہ اور ان کے رشتہ داروں پر مشتمل ہوگی‘۔ 
ہینری نے توجہ دلائی کہ ’مسک فاؤنڈیشن نوجوانوں میں آگہی پروگرام چلائے گی اور ان کے ثقافتی فروغ کی کوشش کرے گی‘۔ 
ڈیوڈ نے کہا کہ ’سٹی میں وزارت ثقافت کے تعاون سے پکوان سکول بھی کھولے جائیں گے‘۔ 
ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ’سٹی کے سکولوں میں پانچ سال کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ تعلیم اعلی معیار کی ہوگی‘۔ 
ہینری نے کہا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان سٹی میں آمدورفت کے لیے بسیں اور موٹر سائیکلیں استعمال ہوں گی۔ پرائیویٹ کار کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کوئی بھی شخص پندرہ منٹ میں اپنی منزل تک پہنچ جائے گا۔ سٹی کو القدیہ میٹرو سٹی سے مربوط کردیا جائے گا‘۔ 
ہینری نے توجہ دلائی کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان سٹی میں سپورٹس فیلڈز اور سٹیڈیم ہوں گے نوجوانوں کی دلچسپی کے متعدد پروگرام ہوں گے بین الاقوامی سیاحوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے کارکنان کے لیے مناسب ماحول مہیا ہوگا‘۔ 
ہینری نے بتایا کہ ’بیگم ولی عہد شہزادی سارہ بنت مشھور بچوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ایک  پروجیکٹ کی انچارج ہوں گی‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: