Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاک ٹاور عجائب گھر زائرین کے لیے معلومات کا ذخیرہ

’عجائب گھر میں فلکی علوم کے متعلق اہم معلومات اور مسلمان فلکی ماہرین کا تعارف‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کلاک ٹاور کی چوٹی میں واقع عجائب گھر کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں زائرین کے لیے معلومات کا ذخیرہ موجود ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عجائب کو تاریخ کے مختلف مراحل جاننے کا ذریعہ قرار دیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے’عجائب گھر میں فلکی علوم کے متعلق اہم معلومات ،مسلمان فلکی ماہرین کا تعارف اور کلاک ٹاور کی تیاری میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات ہیں‘۔
’عجائب گھر میں خلا، سیارے اور ستاروں کے بارے میں بھی قیمتی معلومات موجود ہیں جبکہ وقت معلوم کرنے کے لیے قدیم زمانے کے ذرائع کا بھی تعارف ہے‘۔

شیئر: