اسلام آباد...چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس کرنے کے درخواست منظور کرلی۔سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے رولنگ پڑھ کر سنائی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نہال ہاشمی نے 31 مئی کو سینیٹ سیکریٹریٹ میں خود پیش ہو کر استعفیٰ پیش کیا تھا۔ یکم جون کو سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایک نوٹس جاری کرنے کیلئے کہا کہ نہال ہاشمی 5 جون کو خود پیش ہو کر استعفیٰ دینے کی وجوہ بتائیں۔ ا نہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی اور نئی تاریخ دینے کی استدعا کی۔ نہال ہاشمی 6 جون کو خود میرے سامنے پیش ہوئے اور استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کو بھی آگاہ کردیا جائے۔