سعودی ہیریٹیج کمیشن اور الالکسو میں تعاون کا معاہدہ
اتوار 28 جنوری 2024 23:43
معاہدے پر’الالکسو فورم برائے کاروبار و شراکت‘ کے موقع پر دستخط کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹیج کمیشن اور عرب ایجوکیشنل، کلچرل اینڈ سائنفیفک آرگنائزیشن نے اتوار کو تربیت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے پر’الالکسو فورم برائے کاروبار و شراکت‘ کے موقع پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت ڈیجیٹل آرکائیونگ اورعلمی ثقافتی ورثے کی دستاویز کی تیاری جسے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
اس میں سعودی عرب میں عالمی ثقافتی ورثے کی سائٹس کے دورے اور اس شعبے میں پروفیشنلز کے درمیان معلومات کے تبادلے کے سیشن شامل ہیں۔
فورم کے دوران ثقافت، سائنس، عربی زبان اور سپورٹس میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
علاوہ ازیں ’الالکسو‘ میں 17 عرب ممالک کے 31 اداروں نے 40 منصوبوں کے حوالے سے 7.686 ملین ڈالر سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔
یہ تنظیم 54 برس قبل قائم ہوئی تھی۔ فورم نے الالکسو جیسی علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
الالکسو نے فورم کے بجٹ سے 59 گنا زیادہ فنڈنگ حاصل کی گئی جبکہ شراکتی معاہدوں پر دستخط کرنے والے فریقوں کی آمدنی مقررہ بجٹ کی حد عبور کر گئی۔
سب سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کرنے والا ملک 36 فیصد کے لحاظ سے سعودی عرب ہے۔
مراکش نو فیصد، تیونس اور یمن سات، سات فیصد، اردن، فلسطین اور کویت چار، چار فیصد جبکہ جیبوتی، سوڈان، شام، صومالیہ،عراق، قطر، لیبیا، لبنان، مصر اور ماریطانیہ دو، دو فیصد کے شراکت دار ہیں۔
الالکسو کے چیئرمین ھانی المقبل نے کہا کہ ’الالکسو نے جس قدر شراکتوں پردستخط کیے ہیں وہ فورم کی کامیابی ظاہر کررہے ہیں۔‘