سعودی شہری نے میوزیم قائم کر لیا، ہزاروں نادر ونایاب اشیا موجود
میوزیم میں بعض انتہائی نادر و قیمتی پتھر بھی رکھے گئے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی قطیف کمشنری میں سعودی شہری ماہر الغانم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر 55 برسوں میں انتہائی نادر و نایاب اشیا جمع کر کے ایک میوزیم قائم کیا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر الغانم نے بتایا’ اسے قدیم اشیا جمع کرنے کا شوق تھا۔ اپنے دوست حسن العوامی سے اس کا ذکر کیا اور یوں ہم نے مل کرپرانی و نادر اشیا جمع کرنے کا آغاز کیا۔‘
’نادر اشیا کا باقاعدہ طورپر میوزیم قائم کرنے میں سات برس کا عرصہ لگا۔ اس وقت میوزیم میں انتہائی نادراشیا موجود ہیں جن میں سے بعض ہزاروں برس پرانی ہیں۔‘
سعودی شہری نے بتایا کہ ’50 کی دہائی میں مملکت میں پہلا ٹی وی سیٹ آیا جو آرامکو کمپنی میں رکھا گیا۔ جب ٹی وی آیا اور جب بھی کوئی اناونسر ٹی وی سکرین پرنمودار ہوتا تو کمرے میں بیٹھی خواتین یہ کہہ کراپنا منہ ڈھک لیتی کہ نامحرم ہمیں نہ دیکھے۔‘
میوزیم میں جنگ خلیج اور پہلی و دوسری عالمی جنگ کی اشیا رکھی گئی ہیں جن میں فوجیوں کی خوراک کے ڈبے ، سرپر پہننے والے خود، بندوق کی گولیاں اور گولوں کے خول وغیرہ شامل ہیں۔
میوزیم میں ہزاروں برس قدیم مٹی کے بنے ہوئے برتن اور صراحیوں کے علاوہ بعض انتہائی نادر و قیمتی پتھر بھی رکھے گئے ہیں۔