Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں پر ماں باپ میں علیحدگی کے منفی اثرات

نیویارک..... امریکی سائنسدانوں نے بچوں پر والدین کے لڑائی جھگڑوں ، علیحدگی اور طلاق کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد یہ رپورٹ پیش کی ہے کہ ماں باپ کی علیحدگی کا منفی اثر ان کی ذہنی نشوونما کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے بلکہ تازہ ترین تحقیقاتی تجربے سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کے والدین الگ ہو جاتے ہیں وہ جسمانی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں اور ان کے جسم کا دفاعی نظام بری طرح متاثر ہو جاتا ہے ۔ بعض مطلقہ جوڑے علیحدگی کے بعد بھی محض بچوں کی خاطر وقتاً فوقتاً ملتے بھی ہیں اور بات چیت بھی کر لیتے ہیں مگر یہ بات چیت بچوں کےلئے زیادہ مفید ثابت نہیں ہوتی۔ برطانیہ میں جاری ہونیوالے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ طلاقیں ہوتی ہیں ۔

شیئر: