Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے امیر کویت کی ملاقات، ولی عہد نے کنگ عبدالعزیز میڈل پیش کیا

امیر کویت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی مذاکرات کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو امیر کویت شیخ  مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قصرعرقہ میں ملاقات کی ہے۔
بعد ازاں امیر کویت نے ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور باضابطہ مذاکرات کیے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا جبکہ امیر کویت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور کویت کے گہرے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد نے شاہ عبدالعزیز کی نیابت  کرتے ہوئے امیر کویت کو کنگ عبدالعزیز میڈل پیش کیا۔
یاد رہے کہ  امیر کویت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر منگل کو ریاض پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ سرکاری وفد ہے۔ امیر کویت کے عہدے پر فائز ہونے پر وہ پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر آئے ہیں۔
ید رہے کہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اپنے پہلے سرکاری دورے پر  منگل کوسعودی عرب پہنچے ہیں۔
مملکت پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کا طیارے پر استقبال کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں امیر کویت کو مملکت میں خوش آمدید کہتے ہوئے سعودی عرب کو ان کا دوسرا گھر قرار دیا۔
یہ دسمبر میں اپنے پیش رو کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد امیر کویت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
توقع ہے کہ دورے سے خلیج کے دو برادر ممالک میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

شیئر: