امیر کویت نے شریدہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا
اتوار 28 جنوری 2024 13:17
’شریدہ عبد اللہ المعوشرجی اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے جنرل سکریٹری بھی رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرکے شریدہ عبد اللہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’شریدہ عبد اللہ المعوشرجی وزیر مملکت برائے کابینہ بھی ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ شریدہ عبد اللہ المعوشرجی اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے جنرل سکریٹری بھی رہے ہیں۔
انہوں نے وزارت انصاف اور وزارت اسلامی امور و اوقاف کا قلمدان بھی سنبھالا ہے۔