Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں پاکستانی چاول کے درآمدات میں اضافے کی توقع

’یہ اضافہ انڈیا کی طرف سے چاول کی برآمدات میں کمی کے سبب ہے‘ (فوٹو: سبق)
مارکیٹ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے رواں سال کے دوران خلیجی ممالک میں پاکستانی چاول کے درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ ’یہ اضافہ انڈیا کی طرف سے چاول کی برآمدات میں کمی کے سبب ہے‘۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں انڈیا چاول کی برآمدات میں سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے تاہم انڈین حکومت نے برآمدات میں کمی کردی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ملکوں نے چاول کی درآمدات کے لیے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی طرف توجہ دی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’پاکستانی چاول انڈین چاولوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں‘۔
پاکستانی چاولوں کی برآمدات کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال کے دوران چاولوں کی برآمدات میں 5 ملین میٹر ٹن آضافہ ہوگا‘۔
’اس سے قبل پاکستانی چاولوں کی برآمدات 3.7 ملین میٹر ٹن تک محدود رہی ہے‘۔
اندازے کے مطابق پاکستانی چاولوں کی برآمدات 2.1 بلین ڈالر سے بڑھ کر 3 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

شیئر: