Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور درجہ حرارت منفی تک گر گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برفباری کے ساتھ ہی تبوک کے بالائی علاقے ملک سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ تبوک کے علقان، الظہر اور اللوز پہاڑ پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات اور طریف میں موسم انتہائی سرد رہے گا جہاں برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تبوک اور شمالی ریجن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہر ہوگی۔

شیئر: