Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن 2024: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
عام انتخابات کے دوران اسلام آباد اور صوبوں میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔
پاکستان میں عام انتخابات آٹھ فروری 2024 کو شیڈول ہیں۔
جمعرات کو وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 10 فروری کو کھلیں گے۔ 
بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی انتخابات کے سلسلے میں سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کر لی ہے۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب کی کابینہ نے بھی عام انتخابات کے سلسلے میں 6 سے 9 فروری تک تمام سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سندھ میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے سلسلے میں تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کو بطور پولنگ سٹیشن استعمال کیا جاتا ہے اور انتخابی ڈیوٹی کی ذمہ داریاں اساتذہ نبھاتے ہیں۔ لہذا ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
پولنگ سٹیشن پر عملے اور سامان کی ترسیل 7 فروری کو ہو گی۔

 

شیئر: