شاہ سلمان مرکز کے تحت افغانستان میں مزید 350 فوڈ باسکٹس تقسیم
امدادی سامان سے دو ہزار 100 افرد کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع کوشتہ میں 350 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان سے دو ہزار 100 افرد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ پروگرام پاکستان سے اپنے ملک واپس جانے والے افغان باشندوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں اور ممالک کی مدد کےلیے فراہم کی جانے ولی امدادی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت فوڈ سیکیورٹی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز شاہ سلمان مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے قازقستان کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ ضروریا ت کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طبی پروگرام کو نافذ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ 2015 میں اپنے آغاز سے لے کر شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے 173 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 94 ممالک میں 6.4 ارب ڈالر مالیت کے دو ہزار 625 منصوبوں پرعمل درآمد کیا ہے۔
کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے دی جانے والی امداد سے مستفید ہونے والے ممالک میں اب تک یمن کے لیے 4.3 بلین، فلسطین کے لیے370 ملین، شام کے لیے 384 ملین اور صومالیہ کے لیے 227 ملین ڈالر کے پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی انسانی، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیاں دنیا کے تمام ضرورت مند ممالک بشمول عرب اور اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔
دنیا بھر کے 54 ممالک میں کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرکی جانب سے1,367 پروجیکٹس اور پروگرام کے تحت امدادی کام سرانجام دیے جا رہے ہیں۔