سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت، اس کی سیکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔