جدہ ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرن نے فون پر رابطہ کرکے مختلف شعبوں میں فرانس اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر زور دیاکہ انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد کے لئے کام کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کے سرچشمے خشک کرنے کے لئے مزید جدوجہد کوضروری قرار دیا۔ انہوں نے خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔