Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر فورس کی مہارت کا مظاہرہ، فضا میں رنگ بکھیر دیے

سفید اور سبز رنگوں سے مزین طیاروں نے فضا میں سعودی پرچم بھی بنایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2024 کے دوران سعودی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے زیراہتمام ایئر شو پیش کیا گیا۔
سعودی گرین فالکنز کی ٹیم نے مختلف فارمیشنز میں فضائی کرتب دکھا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور فضا میں رنگ بکھیر دیے۔
 سفید اور سبز رنگوں سے مزین طیاروں نے فضا میں سعودی پرچم بھی بنایا۔  
یاد رہے کہ نمائش کے دوران سعودی ہاکس اور سعودی رائل ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم روزانہ فضائی مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔ چینی ایوبیٹکس ٹیم بھی فضائی مہارت دکھائے گی۔
 فرانسیسی طیارہ رافیل جبکہ ایف 15 ساخت کے دو لڑاکا طیارے جبکہ پاکستانی ایئرفورس کے کثیر المقاصد لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بھی موجود ہوں گے۔

شیئر: