Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ کا اجلاس، جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کی منظوری

وزرا کونسل کے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی سربراہی میں ریاض میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کابینہ اجلاس کے آغاز میں امیر کویت کے دورے اور ولی عہد مملکت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے مطلع کیا گیا۔
دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں استحکام کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون پر زور دیا گیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں مملکت اور مختلف ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات اوردرپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قائم کیے جانے والے اسلامی عسکری اتحاد کے وزرائے دفاع کی کونسل کے دوسرے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں متعدد امور کی منظوری دی گئی جن میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کی منظوری  جاری کی گئی۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے وہ خود یا اپنے نائب کو قانونی کارروائی مکمل کریں یا اس کا اختیار تفویض کریں۔

شیئر: