Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی مختصر ترین چپ تیار

کویوٹو ، جاپان- - - -  آئی بی ایم اور سامسنگ کے انجنیئنروں نے دنیا کی سب سے چھوٹی کمپیوٹر چپس تیار کر لی ہیں اور اسے تیار کرنیوالوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے ٹیلیفون بیٹریوں کی کارکردگی میں 3گنا اضافہ ہو جائے گا ۔ چپ کی تیاری میں آئی بی ایم اور سامسنگ سے گلوبل فائونڈریز والوں نے بھی اشتراک کیا ہے ۔ چپس کا سائزمحض5نینو میٹر بتایا جاتا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ چپس انگلیوں کے ناخن کے سائز کی ہیں اور انہیں جلد ہی دنیا کے 30ارب ٹرانزیسٹر میں استعمال کے قابل بنا دیا جائے گا ۔ اس کے استعمال سے بجلی کی کھپت بھی کم ہو گی ۔ یعنی اسمارٹ فون میں استعمال ہونیوالی بیٹریوں کی کارکردگی کا دورانیہ 3گنا بڑھ جائے گا ۔ یہ اپنی قسم کی پہلی نینو میٹر سلیکون چپ ہے ۔ یہ چپ ابھی تیار کر لی گئی ہے مگر کاروباری بنیاد پر اس کی فراہمی میں ابھی کچھ وقت لگے گا ۔ چپس کے بارے میں آئی بی ایم والوں نے یہاں ہونیوالی ٹیکنالوجی کانفرنس میں تمام تفصیلات بتائی ہیں ۔آئی بی ایم کے ریسرچ ڈائریکٹر ارون کرشنا کا کہنا ہے کہ ایسی چپس کی دنیا کو سخت ضرورت تھی کیونکہ مختلف شعبہ حیات میں کمپیوٹر کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ دوسری صنعتیں بھی اس سے استفادہ کر سکیں گی ۔

شیئر: