پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل بڑے شہروں میں موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
جمعرات کی صبح وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
بنگلہ دیش نے انڈین سرحد پر موبائل فون سروس بند کر دیNode ID: 450776
-
سماعت کو محفوظ رکھتے ہوئے ہیڈ فون کیسے استعمال کریں؟Node ID: 831976
بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کے درجنوں واقعات ہوئے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ موبائل فون سروس کی بحالی کے لیے ہدایات جاری نہیں کریں گے کیونکہ یہ اُن کا کام نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی محکموں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یہ اقدام کیا ہے۔
ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) February 8, 2024