پاکستان میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کے دن موبائل فون سروس معطل کیے جانے کی حکومتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
جمعرات کی صبح وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے ملک بھر میں موبائل فون سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ’2024 کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہونے کی ایک طویل فہرست میں ’پولنگ ڈے پر موبائل فون سروس کی معطلی‘ کو شامل کریں۔ لیکن بغیر حکمت عملی کے آمریت کا مقابلہ کرنے پر ہمیں صرف منفی میڈیا کہانیاں اور سوشل میڈیا پوسٹس ملیں گی۔‘
Add ‘suspension of mobile phone service on election day’ to the long list of ways in which Pakistan’s 2024 Election has not been free, fair, and open. But without a strategy to confront authoritarianism, all we will get is negative media stories & social media posts.
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) February 8, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں فوری طور پر موبائل فون سروس بحال کی جائے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’میں نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ اس کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالتوں سے رجوع کیا جائے۔‘
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
امجد قمر نامی ایک ایکس صارف نے پوسٹ کیا کہ ’تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے درخواست ہے کہ اس غیرآئینی موبائل سروس بند کیے جانے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔‘
انہوں نے عام شہریوں اور صحافیوں سے بھی موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف بولنے کی درخواست کی۔
امجد قمر نے دعویٰ کیا کہ موبائل فون سروس کی بندش کا تعلق سکیورٹی صورتحال سے نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کو ہرانے کے لیے ہے۔
This is requested to political parties @MediaCellPPP @PTIofficial @juipakofficial and civil society organisation and citizens to raise your Voice against the unconstitutional mobile service shutdown in the country.
Media persons should raise this in the talk shows.— Amjad Qammar (@amjadqammar) February 8, 2024
تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے ایکس پر لکھا کہ ’پاکستان نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کر دی ہے۔ یہ انتخابات کے دن کا ایک منحوس آغاز ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ اقدام 2018 سے ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ سنہ 2018 اور 2013 میں سکیورٹی خدشات زیادہ تھے، اور مجھے اس وقت اس طرح کی حرکت یاد نہیں۔‘
Pakistan has suspended mobile phone services nationwide, citing security concerns. This is an ominous start to election day.
The move violates multiple high court rulings since 2018.
Security concerns were greater in 2018 and 2013, and I don't recall a move like this back then.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) February 8, 2024
اسلام آباد کے دو حلقوں سے قومی اسمبلی کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سراسر زیادتی ہے۔‘
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔ جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی۔ دھونس اور دھاندلی کے الیکشن نامنظور۔‘
ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے۔ کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔ جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی۔ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 8, 2024