Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹنگ کے بعد پولنگ سٹیشنز میں کیا ہو رہا ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ ووٹنگ کے بعد پولنگ سٹیشنز کی صورتحال دیکھیے اے ایف پی کی تصاویر میں۔

جمعرات کو وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ کے عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی۔

ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندے منتخب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ 

سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر پولنگ کے دوران ملک بھر میں فون سروس معطل رکھی گئی۔ سول، مسلح افواج اور پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جیل سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

چند حلقوں میں پولنگ کا عملہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے۔

سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کاعمل بغیر کسی کے وقفے کے جاری رہا۔ کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

شیئر: